کھیل

آئی سی سی کا وائیڈ بال قوانین میں بھی تبدیلی کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی فارمیٹس کے لیے وائیڈ بال کے قانون میں تبدیلی کے لیے ٹرائل شروع کرنے جا رہی ہے۔

آئی سی سی کی پریس ریلیز کے مطابق اب وائیڈ کا تعین بیٹر کی گیند پھینکے جانے کے وقت موجودہ پوزیشن کو مدنظررکھ کرکیا جائے گا، چاہے بیٹربعد میں آف سائیڈ کی طرف چلا جائے۔

نیا معیارلیگ سائیڈ پروائیڈ قراردینے میں امپائرزکی مدد کرے گا اس مقصد کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا مارکرلائن کو پوپنگ کریز تک بڑھایا جائے گا تاکہ فیصلہ واضح ہو سکے۔

قانون میں یہ تبدیلی بیٹرزکے پوزیشن بدلنے سے وائیڈ گیندیں بڑھنے کے رجحان کو روکنے کے لیے کی جا رہی ہے، جوبولرزکواضافی فائدہ دے گی۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button