صحت و سائنس

آئی فون 17 پرو کے متعلق بڑے خبر آگئی

ایپل کمپنی اپنے آئی فون سیریز 17 پرو کی مصنوعات کو بھارتی مارکیٹ میں جس قیمت پر متعارف کرائی گی اس حوالے سے خبریں سامنے آئی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں اس کی پروڈکشن کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔

بھارتی روپوں میں آئی فون 17 کی قیمت 145،000 روپے کے آس پاس ہوسکتی ہے جبکہ لانچنگ کے بعد اس قیمت میں ردو بدل کا امکان ہے۔

آئی فون 17 پرو میں ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا جبکہ اس جدید فون میں اے 19 کے سستے فیچر کو بھی متعارف کرایا جائے گا، میڈیا رپوٹس کے مطابق مذکورہ فون پتلا ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی ڈسپلے پرفارمنس بھی پہلے سے بہتر ہوگی۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 پرو میکس اسی سال ستمبر 2025 میں ریلیز ہونے والا ہے، ٹیکنالوجیکل کمپنی آئی فون کے لانچ کے شیڈول کو پچھلے سالوں کی طرح برقرار رکھ کر اپنی اجارہ داری کو بھی مزید یقینی بنائے گی۔

روایتی طور پر آئی فون کے نئے ماڈل کو ستمبر میں ہی لانچ کیا جاتا ہے، اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ایپل کا سالانہ آئی فون لانچ ایونٹ 9 ستمبر کو ہوگا۔

آئی فون 17 پرو کی بہترین خصوصیات میں سے ایک ویپر چیمبر کولنگ سسٹم ہے، جو عام طور پر اعلیٰ درجے کے گیمنگ فونز میں ڈیمانڈ ٹاسک کے دوران بہتر کارکردگی کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔

پرو چپ کے ساتھ ریم کو 12 جی بی تک بڑھانے کی بھی افواہیں سامنے آئی ہیں۔

اس کے علاوہ ایپل آئی فون 17 پرو میک میں 6.9 انچ کا پروموشن ڈسپلے بھی پیش کیا جاسکتا ہے، جس میں پتلی بیزلز کے ساتھ ایک سلیک ڈیزائن ایک بہتر ڈائنامک آئی لینڈ اور بہت کچھ پیش کیا جائے گا، آئی فون 17 پرو ایپل کا اب تک کا سب سے طاقتور ڈیوائس ثابت ہو سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button