آپریشن بنیان مرصوص کے بعد سے پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ آپریشن بنیان مرصوص کےبعد سےپاکستان اوربھارت میں مذاکرات کیلئے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے دورہ پاکستان کی منسوخی یا التوا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس حوالے سے حتمی تاریخ دونوں ممالک کے درمیان ابھی طے ہونا باقی ہے،جب تاریخ طے ہو جائے گی تو وزارت خارجہ باضابطہ اعلان کرے گی۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نےہفتہ واربریفنگ میں کہامسئلہ کشمیر کےحل کیلئےامریکی صدر کے ثالثی کےبیان کا خیر مقدم کرتے ہیں،ضروری یہ ہےکہ اس معاملے پر ہندوستان سنجیدگی دکھائے،پاکستان نے معرکہ حق کے دوران اپنی خود مختاری کا بھرپور دفاع کیا،5 اگست کو پاکستان میں کشمیر کے لیے یوم استحصال کا انعقادکیا گیا،نائب وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے یواین کو خطوط ارسال کیے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان یوکرینی صدر کی طرف سے یوکرین جنگ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کرتاہے، ابھی تک یوکرینی حکام نے پاکستان سے رابطہ کرکے الزام کے متعلق کوئی بات نہیں کی، یوکرین سے متعلق کوئی قابلِ تصدیق شواہد پاکستان کو فراہم نہیں کیے گئے، پاکستان یوکرین سے باضابطہ وضاحت طلب کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی کے دورہ پاکستان کی منسوخی یا التوا کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس حوالے سے حتمی تاریخ دونوں ممالک کے درمیان ابھی طے ہونا باقی ہے،جب تاریخ طے ہو جائے گی تو وزارت خارجہ باضابطہ اعلان کرے گی۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا پاک ایران پائپ لائن کے بارے میں تکنیکی ٹیمیں رابطے میں ہیں،پاکستان ایران دو طرفہ تعلقات تجارت عوامی روابط سمیت کئی جہتوں پر مبنی ہیں۔




