انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مریم نفیس کا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے حالیہ گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے ماضی میں جنات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا، اور یہ تجربہ ان کے لیے نہایت حیران کن اور ناقابلِ فراموش تھا۔

مریم نے بتایا کہ کچھ برس قبل انہیں تین سے چار مرتبہ سائے یا دھوئیں کی شکل میں مخلوقات دکھائی دیں جوکہ جنات تھے۔

انہوں نے اس خوفناک تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان مناظر نے ان کے دل میں خوف پیدا کر دیا تھا جو کئی مہینوں تک قائم رہا اور وہ آج بھی اکثر خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔

انہوں نے سنجیدگی سے بتایا کہ اس واقعے کے بعد چھ سے سات مہینے تک انہیں مسلسل محسوس ہوتا تھا کہ کوئی ان کے آس پاس موجود ہے اور کئی ماہ تک پریشان رہیں۔

مریم نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اب بھی جب وہ کراچی میں تنہا مقیم ہیں اور ان کے شوہر امان اچانک کمرے میں آ جائیں تو وہ خوفزدہ ہو جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ مریم نفیس اور ان کے شوہر امان نے حال ہی میں بیٹے کو زندگی میں خوش آمدید کہا ہے مریم بیٹے کی پیدائش کے بعد سے کسی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئیں تاہم وہ جلد اسکرین پر واپسی کیلئے پُر اُمید ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button