انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مہربانو کی بولڈ لباس میں ڈانس کی ویڈیو وائرل، صارفین شدید برہم

معروف اداکارہ مہربانو کی نئی ویڈیوپرعوام پھٹ پڑے جس میں وہ عربی موسیقی پربیلی ڈانس کرتی نظرآ رہی ہیں۔ مہربانو نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئر کی جس میں انہوں نے نہایت مختصراور بولڈ لباس پہنا ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پرصارفین نے اس پرسخت ردعمل دیتے ہوئے اسے’’فحش‘‘ اور’’غیر اخلاقی‘‘ قراردیا۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کے اندازکو پاکستانی معاشرتی اقدارسے متصادم قراردیتے ہوئے طنزیہ انداز میں سوال کیاکہ اس ویڈیو سے آپ نے کیا حاصل کیا؟ شہرت؟ خوشی؟ یا پیسے؟

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ مہر بانو کو بولڈ ویڈیوز یا انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، وہ اس سے قبل بھی اپنے فیشن، بیانات اوررقص کی ویڈیوز کے باعث کئی بارتنقیدکی زدمیں آچکی ہیں۔

مہر بانو کئی ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلم میں بھی اداکاری کے جوہردکھاچکی ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button