تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر سستا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، انڈیکس ایک بار پھر 1,40,000 کی سطح سے تجاوز کر گیا۔ دوسری جانب، اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 870 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 77 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں بڑا اضافہ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان ٹرانزٹ تجارت سے متعلق پابندیوں کے خاتمے میں نمایاں کامیابی

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 35 پیسے پرٹریڈ کر رہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button