کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری، 100 انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار کی حد پار کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے مالی سال کے دوسرے دن بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ یکم جولائی کو مالی سال کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 2,572 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا اور انڈیکس 1,28,199 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج بدھ کو مالی سال کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں تیزی برقرار ہے اور کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں اب تک1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا اور انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 400 کی سطح عبور کرچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button