تازہ ترین

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان، ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کاروباری ہفتے کےپہلے کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاو دیکھنے میں آیا ہے۔ منافع کے حصول اور سیلنگ پریشر کی زد میں آکر ٹریڈنگ کا اختتام مندی پر ہوا۔

تاہم 100 انڈیکس نے نفسیاتی حد مستحکم رکھی۔کاروبار کے اختتام پر100انڈیکس 379پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 38ہزار217پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 39ہزار201پوائنٹس ریکارڈ ہوئی۔

جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 38ہزار 149پوائنٹس رہی۔ دوران کاروبارمجموعی طور پر479 کمپنیوں کے شیئر ز کا کاروبار ہوا۔

245کمپنیوں کے شیئرز میں کمی اور 193میں اضافہ ہوا۔مندی کے باعث مارکیٹ کے کاروبار میں 27۔0 فیصد کمی ہوئی۔

اس کے علاوہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 288 روپے60 پیسے پر مستحکم رہی۔ انٹر بینک میں ڈالر 284روپے 87 پیسے سے پیسہ بڑہ کر 284 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button