افغانستان نے ایشیا کپ کیلئے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
افغانستان نے ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے 22 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ اسکواڈ پاکستان اور میزبان متحدہ عرب امارات کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
اعلان کے مطابق، راشد خان کی قیادت میں کھلاڑی دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی اور تیاری کیمپ میں شرکت کریں گے تاکہ اہم میچز سے قبل مکمل فٹنس اور ہم آہنگی حاصل کی جا سکے۔
اس دو ہفتے کے کیمپ کے اختتام پر اسکواڈ کو کم کر کے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہی ہوگا۔
افغانستان کا ابتدائی اسکواڈ :
افغانستان کے اسکواڈ مین راشد خان (کپتان)، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ ، وافی اللہ ، ابراہیم زدران، درویش رسولی، محمد اسحاق، محمد نبی، ننگیال خروٹی، شراف الدین اشرف، کریم جنت، عظمت اللہ عمرزئی، گل بدین نائب، مجیب زدران، اے ایم غضنفر، نور احمد، فضل الحق فاروقی، نوین الحق، فرید ملک، سلیم صافی، عبداللہ احمدزئی اور بشیر احمد شامل ہیں۔




