دنیا

امریکا نے بڑا فیصلہ کر لیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی حملوں سے نمٹنے کے لیے یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا کہ امریکا یوکرین کو وہ پیٹریاٹ دفاعی نظام دے گا جس کی اسے اشد ضرورت ہے، تاکہ روسی حملوں کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار ایک نئے معاہدے کے تحت یوکرین کو بھیجے جائیں گے، جس کے تحت نیٹو کچھ ہتھیاروں کی قیمت امریکا کو دے گا۔

تاہم ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ یوکرین کو کتنے سسٹمز فراہم کیے جائیں گے، حالانکہ صرف 2 ہفتے قبل امریکا نے یوکرین کو کچھ اسلحہ فراہمی عارضی طور پر معطل کر دی تھی۔

اس سے قبل امریکی صدر کا یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق منصوبہ سامنے آیا تھا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کریں گے تاکہ وہ آگے یوکرین کو دے سکیں۔

صدر ٹرمپ اس ہفتے نیٹو کے سکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں امریکی رہنما نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرنے کے منصوبے کا اعلان کر رہے ہیں جو وہ یوکرین کو دے سکتے ہیں۔

نیٹو نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل روٹے پیر اور منگل کو واشنگٹن میں ہوں گے اور سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو، سیکرٹری دفاع پیٹ ہیگستھ اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button