دنیا

امریکا کا بھارت کو زبردست تجارتی جھٹکا، 25 فیصد ٹیرف لاگو ہوگیا

امریکا کا بھارت کو زبردست تجارتی جھٹکا، بھارت پر پچیس ٹیرف آج سے لاگو ہو گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صاف دھمکی بھی دی ہے کہ بھارت نے ٹیرف ادا نہ کیا تو بھاری جرمانہ ہوگا۔ امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست سے بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر پچیس فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کو اسی تاریخ سے ایک اور غیر متعین ‘سزا’ کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

تاہم انہوں نے اس سزا کی نوعیت یا مقدار کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا دوست ہے لیکن ہم نے برسوں میں اس سے بہت کم تجارت کی ہے کیونکہ اُس کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

بھارت کی غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں بھی انتہائی سخت اور ناقابل قبول ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت امریکا سے سب سے زیادہ ٹیرف لیتا تھا مگراب نہیں لے گا۔

امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ تجارتی معاہدوں کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپریل میں بھارتی مصنوعات پر چھبیس فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد جولائی تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں کار ساز کمپنی ٹیسلا کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے سے بھی رکوا دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button