تازہ ترین

امریکی اضافی ٹیرفز کے اعلان کے بعد بھارتی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرفز عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارتی سٹاک مارکیٹ میں بھونچال مچ گیا ہے۔ بمبئی سٹاک ایکسچینج کا سینسیکس انڈیکس 240 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 80,303 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ماہِ اگست کے دوران سینسیکس میں مجموعی طور پر 1,399 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے، جس سے بھارتی سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ اس فیصلے نے بھارتی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں اور تجارتی تعلقات میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرفز کے نفاذ کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیے ہیں، جس کے بعد بھارت پر مجموعی طور پر 50 فیصد امریکی ٹیرفز لاگو ہو گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں، اور اس کے طویل مدتی اثرات بھارتی معیشت پر منفی پڑ سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button