دنیا

امریکی ریاست ٹیکساس میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے 120 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہے۔

جب کہ طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اب 120 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے کیر کاؤنٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

جہاں سے اب تک 96 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم اب بھی 170 سے زائد لوگ لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button