دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہی ملک کے ٹی وی چینلز پربرس پڑے

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اپنے ہی ملک کے ٹی وی چینلز پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا، سی این این اور ایم ایس این بی سی نےایران کے جوہری تنصیبات پرامریکی طیاروں کے حملوں کے بارے میں غلط خبریں نشر کیں۔ ان چینلز نے کہا کہ ممکنا طور پر ایرانی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں۔

ان تنصیبات کو اتنا نقصان نہیں پہنچا جتنا سوچا گیا تھا،غلط خبریں چلانے پران چینلز امریکی بمبارطیاروں کے پائلٹس سے معافی مانگنی چاہیے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں جن مقامات پر ہم نے حملہ کیا، وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور سب کو اس کا علم ہے۔

صرف جعلی خبریں ہی کچھ اور دعویٰ کرتی ہیں تاکہ ہماری کارکردگی کو کمزور ظاہر کر سکیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس جھوٹ کو پھیلانے میں خاص طور پر سی این این ، اے بی سی اور این بی سی کے صحافی شامل ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میڈیا میں موجود اخلاقی طور پر گرے ہوئے ان افراد کی وجہ سے یہ معاملہ کبھی ختم نہیں ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ریٹنگ تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔


install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button