دنیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو بڑی دھمکی دے دی
بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدہ ابھی تک حتمی نہیں ہوا، انڈیا پر بیس سے پچیس فیصد تک ٹیرف عائد کر سکتے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کر دیا، ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ رواں سال کے آخر تک چین کے صدر سے ملاقات ہو سکتی ہے۔
ٹرمپ نے روس کو یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کے لیے دس دن کی ڈیڈلائن دی ہے اور خبردار کیا کہ اگر روس نے اس مدت میں جنگ نہ روکی تو اس پر سخت ٹیرف اور پابندیاں عائد کی جائیں گی۔




