دنیا

امریکی عدالتوں میں پاکستانیوں کی بہتر نمائندگی کے لیے اقدامات جاری رکھوں گا: سینیٹر کوری بُکر

امریکہ کے سینیٹر کوری بُکر نے کہا ہے کہ وہ پاکستانیوں سمیت تمام امیگرینٹس کی امریکی عدالتوں میں بہتر نمائندگی کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

سینیٹر کوری بُکر نے یہ بات اے پی پیک کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز احمد کی رہائش گاہ پر فنڈریزنگ ڈنر سے خطاب میں کہی۔

سینیٹر کوری بُکر نے امیگریشن، ڈیموکریٹک پارٹی میں مختلف کمیونیٹیز کی شمولیت اور غزہ کی صورتحال پر بھی بات کی۔

امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ سینیٹر کوری بُکر کی بدولت امریکی تاریخ میں پہلی بار مسلم پاکستانی امریکن زاہد قریشی فیڈرل جج بنے۔

سینیٹر کوری بُکر نے عادل منگی کی سرکٹ کورٹ میں نمائندگی کیلئے بھی بھرپور اقدامات کیے۔

اگرچے عادل منگی کا تقرر نہ ہوسکا مگر سینیٹر کوری بُکر کی جانب سے پاکستانی امریکن مسلمانوں کی نمائندگی کی حمایت غیرمعمولی رہی۔

ڈاکٹر اعجاز احمد کا کہنا تھا کہ سینیٹر کوری بُکر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ امیگرینٹ کمیونیٹیز کو مختلف شعبوں میں نمائندگی دینے کیلئے وہ اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیموکریٹک پارٹی میں جرات مند قیادت ہو جو تمام کمیونیٹیز کو فیصلہ کی میز پرجمع کرے۔

سینیٹر بُکر نے غزہ میں فلسطینیوں کی حالت زار پر بھی بات کی۔انہوں نے 7 اکتوبر کے حملوں کی مذمت کی مگر ساتھ ہی واضح کیا کہ فلسطینیوں کو مکمل انسانی حقوق ملنے چاہئیں۔

سینیٹر کوری بُکر نے دورہ پاکستان کا بھی ارادہ ظاہر کیا اور کہا کہ وہ وفد کےساتھ ضرور پاکستان جائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button