تازہ ترین

انسانوں نے گوگل اور اوپن اے آئی کو شکست دے دی

’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق دونوں اے آئی ماڈلز مکمل نمبر حاصل نہیں کر سکے، جب کہ 5 نوجوانوں نے انٹرنیشنل میتھیمیٹیکل اولمپیاڈ (آئی ایم او) میں مکمل 42 میں سے 42 نمبر حاصل کیے، جو کہ ہر سال منعقد ہونے والا ایک باوقار مقابلہ ہے اور اس میں شرکت کرنے والوں کی عمر 20 سال سے کم ہونی لازم ہے۔

گوگل نے بتایا کہ اس کے جیمینائی چیٹ بوٹ کے ایک جدید ورژن نے آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں منعقدہ آئی ایم او کے 6 میں سے 5 ریاضی کے سوالات حل کر لیے۔

امریکی ٹیک کمپنی نے آئی ایم او کے صدر گریگر دولینار کے حوالے سے کہا کہ ’ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ گوگل ڈیپ مائنڈ نے ایک طویل عرصے سے مطلوبہ سنگ میل حاصل کر لیا ہے، 42 میں سے 35 پوائنٹس حاصل کیے، جو گولڈ میڈل کے لیے کافی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ان کے حل کئی حوالوں سے حیران کن تھے، آئی ایم او کے گریڈرز نے انہیں واضح، درست اور زیادہ تر آسان فہم قرار دیا، تقریباً 10 فیصد انسانی شرکا نے گولڈ میڈل حاصل کیا، جب کہ 5 نے مکمل نمبر لیے۔

اوپن اے آئی نے بھی کہا کہ اس کے تجرباتی ریزننگ ماڈل نے امتحان میں گولڈ لیول کے 35 پوائنٹس حاصل کیے، اوپن اے آئی کے محقق الیگزینڈر ویئی نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ نتیجہ مصنوعی ذہانت میں ایک طویل عرصے سے موجود عظیم چیلنج کو حاصل کرنے کے مترادف ہے، اور دنیا کے سب سے باوقار ریاضی کے مقابلے میں ایک بڑی کامیابی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button