تازہ ترین

انسٹاگرام نے کم فالوورز والے اکاؤنٹس سے لائیو اسٹریم کی سہولت واپس لے لی؟

ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ اب 1000 سے کم فالوورز رکھنے والے اکاؤنٹس لائیو اسٹریم کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے، جس سے چھوٹے اکاؤنٹس کے لیے اپنی براہ راست نشریات کرنے کا موقع محدود ہو گیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم کی جانب سے اٹھائے جانے والے اس اقدام سے قبل کسی کو بھی لائیو اسٹریم کرنے کی اجازت تھی۔

تاہم، یہ فیصلہ 1000 سے کم فالوورز رکھنے والے صارفین کے لیے ایک دھچکا ہوگا اور لائیو جانے کے لیے کوشش کرنے پر ان کو ایک نیا نوٹس دِکھے گا جس پر ان کے اہل نہ ہونے کے متعلق لکھا ہوگا۔

نوٹس میں مزید یہ بھی لکھا ہوگا کہ کمپنی نے فیچر کے استعمال کے لیے شرائط میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔

صرف 1000 یا اس سے زیادہ فالوورز رکھنے والے پبلک اکاؤنٹس لائیو ویڈیوز بنا سکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button