صحت و سائنس

اوپن اے آئی نے دوجدید اوپن سورس ماڈلز متعارف کرا دیے

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں معروف کمپنی ’’اوپن اے آئی‘‘ نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے دو نئے اوپن سورس اے آئی ماڈلز متعارف کرا دیے ہیں، جو تحقیق، ڈیولپمنٹ اور ڈیٹا اینالیسز سمیت مختلف شعبوں میں استعمال کے لیے صارفین کو جدید سہولیات فراہم کریں گے۔

عالمی خبر ایجنسی کے مطابق اوپن اے آئی نے دو نئے "اوپن” اے آئی ماڈلز لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے، جنہیں صارفین اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے کر مقامی سطح پر چلا سکتے ہیں۔

یہ ماڈلز اوپن ویٹ لینگویج ماڈلز کہلاتے ہیں، جو صارفین کو ماڈل کے اندرونی پیرامیٹرز تک رسائی دیتے ہیں۔

تاکہ انہیں اپنی مخصوص ضروریات کے مطابق ڈھالا جا سکے جو کہ کمپنی کے معروف بند ماڈل چیٹ جی پی ٹی کے برخلاف ہے۔

ایسے ماڈلز عام طور پر وہ کمپنیاں استعمال کرتی ہیں جو اے آئی کو اپنے سرورز پر مخصوص کاموں کے لیے مقامی سطح پر تعینات کرتی ہیں۔

اوپن اے آئی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان نئے ماڈلز کی تربیت کے لیے کن ڈیٹا سیٹس کا استعمال کیا گیا۔

یہ پیشرفت اوپن اے آئی کے ماڈلز کو مختلف قسم کے ہارڈویئر پر قابلِ استعمال بناتی ہے۔

دیگر ٹیکسٹ جنریٹنگ اے آئی ٹولز کی طرح، یہ دونوں ماڈلز بھی کوڈ لکھنے، تحقیق کرنے اور مختلف آن لائن ڈیٹا تک رسائی کے ذریعے جوابات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button