تازہ ترین

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قمیت میں بڑی کمی کر دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 17 روپے 74 پیسے فی کلو کمی کر دی گئی ہے اور 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 209روپے 24 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔

اوگرا نے بتایا کہ اگست کے لیے گھریلو سلینڈر کی قمیت 2541 روپے 36 پیسے مقرر کردی گئی ہے جبکہ جولائی میں گھریلو سلینڈر کی قمیت 2750روپے 60پیسے تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233روپے مقرر تھی تاہم اگست کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت قیمت215روپے 36پیسے مقرر کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button