پاکستان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، اعلیٰ سطح وفد بھی ایرانی صدر کے ہمراہ ہوگا، ایرانی صدر پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوگی۔ تاریخی بھائی چارہ، مثالی دوستی اور مضبوط تعلقات، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی پُرخلوص دعوت پر پڑوسی برادر ملک ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا دو روزہ سرکاری دورہ پاکستان ہوگا۔

شاندار اور باوقار استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیا۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل وفد بھی ایرانی صدر کے ہمراہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں اپنے قیام کے دوران ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، صدر مملکت آصف علی زرداری، اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوگی، ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور خطے کی امن و سلامتی بارے تبادلہ خیال ہوگا۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور صدرِ ایران یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، توقع کی جارہی ہے کہ ایرانی صدر کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

قبل ازیں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چھبیس مئی دو ہزار پچیس کو ایران کا دورہ کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button