پاکستان
ایرانی صدر پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ
ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے، وفاقی وزرا عطا تارڑ اور ریاض حسین اور دیگر نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔ایرانی صدر کی وطن واپسی کے موقع پر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے، وفاقی وزرا نے معزز مہمان کو نورخان ایئربیس پر الوداع کیا، صدر ایران کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے دورے کی تصویری البم پیش کی۔




