پاکستان

ایرانی صدر کی آج صدر مملکت و وزیراعظم سے ملاقاتیں، شہبا شریف وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے

ایرانی صدر مسعود پز شکیان کا دوروزہ دورہ پاکستان جاری، معزز مہمان کی آج اہم ملاقاتیں ہونگی، صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف آج ایرانی صدرکےاوروفد کےاعزاز میں ظہرانہ دیں گے، وزیراعظم ہاؤس آمدپرمسعودپزشکیان کو گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔

ایران کےصدرکی وزیراعظم اور وفود کیا اعلیٰ سطح پرملاقاتیں ہوں گی، دونوںممالک کےمابین مفاہمت کی یادشتوں پردستخط بھی کئےجائیں گے۔

صدرڈاکٹر مسعود پزشکیان آج شام صدرآصف زرداری سےبھی ملیں گے،عشائیےمیں شرکت بھی کریں گے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان وفد کے ہمراہ دورہ پر پاکستان پر لاہور پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک استقبال کیا جس کے بعد تینوں شخصیات ایک ہی گاڑی میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوئیں۔

ایئر پورٹ کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے سجایا گیا تھا اور ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا تھا۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کو لاہور ایئرپورٹ پر بچوں نے گلدستے پیش کیے جس پر ایرانی صدر نے بچوں سے اظہار شفقت کیا اور پرتپاک استقبال پر صدر مسلم لیگ ن نے نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

مزار اقبالؒ پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچے، ایرانی صدر کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت کئی وزرا اور اعلیٰ حکام کا وفد بھی آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button