دنیا

ایرانی میزائل فضا میں تباہ، ملکی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ: قطری وزیرخارجہ

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے 7 میزائلوں کو قطر کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔ ترجمان کے مطابق ملک کی فضائی حدود اور سرزمین مکمل طور پر محفوظ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد تمام ضروری حفاظتی اقدامات فوری طور پر نافذ کر دیے گئے ہیں اور ملک میں صورتحال قابو میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قطر میں تعلیمی اداروں کے امتحانات کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا گیا ہے تاہم زندگی تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے فریقین سے اپیل کی کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں اور امن کے لیے مذاکرات کی میز پر آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر نے ہمیشہ عالمی سطح پر تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر کا ثالثی کا کردار دنیا کے سامنے ہے اور اسی عزم کی روشنی میں ہم اس حملے کو ایک غیر متوقع قدم تصور کرتے ہیں۔

مصدقہ اطلاع تھی کہ العدید بیس پر حملہ ہوگا ہم نے فضائی حدود بند کی۔

میزائلوں کو العدید تک پہنچے سے پہلے ہی سمندر میں مار گرایا،ایران کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ قطر کے اظہار یکجہتی پر برادر اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button