پاکستان

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی دفتر خارجہ آمد اسحاق ڈار سے اہم ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اہم ملاقات کی ہے۔ گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا جبکہ علاقائی استحکام، تجارت اور اقتصادی تعاون میں شراکت داری بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

دورہ پاکستان پر موجود ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا جبکہ علاقائی استحکام، تجارت اور اقتصادی تعاون میں شراکت داری بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں روابط کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اس وفد کا حصہ ہیں جو ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ دورہ پاکستان پر آیا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button