دنیا

ایران کا بغیر کسی رکاوٹ کے جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

ایران نے بغیر کسی رکاوٹ کے جوہری پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران جوہری ٹیکنالوجی سے دستبردار نہیں ہو گا، اسرائیلی حملوں کے بعد جوہری پروگرام سے وابستگی مزید مضبوط ہو گئی۔

ایرانی عوام نے مشکلات برداشت کیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

عباس عراقچی کا مزید کہناتھا کہ جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے ایرانی سائنسدانوں نے قربانیاں دیں۔

جوہری مسئلے پر ایران پر جنگ مسلط کی گئی، ایران اپنی جوہری ٹیکنالوجی کا تحفظ جاری رکھے گا۔


install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button