دنیا

ایران کا قطر میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ

ایران نے قطر میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل حملے کیے ہیں، قطر کے دارالحکومت دوحہ میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، اس آپریشن کو ’ بشارت فتح ’ کا نام دیا گیا ہے۔ ایرانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے قطر میں العدید (Al-Udeid) فوجی اڈے کو ایک تباہ کن اور طاقتور میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔

ایران کا امریکی اڈوں کے خلاف آپریشن بشارت الفتح قطر میں امریکی فوجی بیس کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی جانب سے عراق میں بھی امریکی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ایرانی پاسداران انقلاب سے جاری بیان کے مطابق ہٹ اینڈ رن کا دور ختم ہو گیا ہے۔

یہ جوابی حملہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل سے منظور شدہ تھا مستقبل میں ایسے کسی بھی حملے سے مغربی ایشیا میں امریکی موجودگی کا خاتمہ تیز ہو جائے گا مستقبل کے حملے خطے میں امریکی فوجی انفراسٹرکچر اور صہیونی حکومت دونوں کے خاتمے کا سبب بن سکتے ہیں۔

قطر کی امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کی مذمت

قطر نے دوحہ میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے’ خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی’ قرار دیا ہے۔

دوحہ کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کا براہِ راست جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

تاہم پریس ٹی وی کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ حملوں کا مقصد برادر اسلامی ملک قطر کو نقصان پہنچانا نہیں ہے۔

ایران نے قطر کو حملے سے پیشگی آگاہ کردیا تھا

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے قطر کو مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈوں پر میزائل حملہ کرنے کے اپنے منصوبے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔

تین ایرانی عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے یہ حملے قطری حکام کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ اس لیے کیے تاکہ جانی نقصان کو کم سے کم رکھا جا سکے۔

 

 

 


install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button