دنیا

ایران کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کی حمایت جاری رکھیں گے، چینی وزیر خارجہ

چین نے پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کے لیے ایران کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا طاقت کی سیاست اور دھونس کے خلاف ایرانی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے، چین ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عزم کو اہمیت دیتا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کہنا تھا چین ایران کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کی حمایت جاری رکھے گا۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا طاقت کی سیاست اور دھونس کے خلاف ایرانی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے، چین ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عزم کو اہمیت دیتا ہے۔

وانگ یی کا کہنا تھا چین پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کے ایران کے حق کا احترام کرتا ہے، چین ہمیشہ طاقت کے استعمال یا اس کی دھمکی کی مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اختلافات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے، سفارت کاری کے ذریعے امن قائم کرنے کی ایرانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا ایرانی جوہری مسئلے کے حل اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، ایران کی تمام فریقین کے ساتھ مکالمے کے تسلسل کو برقرار رکھنےکی حمایت کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button