کاروبار

ایس آئی ایف سی کا ڈیجیٹل تجارت کے فروغ میں انقلابی اقدامات کا اعلان

ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) ملک میں ڈیجیٹل تجارت کے فروغ، تجارتی مواقع کی توسیع، اور جدید ٹیکنالوجی کے انضمام کے ذریعے معیشت کو مستحکم بنانے میں ایک کلیدی اور مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ڈیجیٹل تجارت کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے مؤثر پلیٹ فارم کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستان کا ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے دبئی میں "زیرو کوسٹ ایکسپورٹ مارٹ” کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے قریب "پاکستان مارٹ” کے نام سے تجارتی مرکز قائم کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں ڈی پی ورلڈ پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے تجارتی مرکز کی تعمیر بلا تعمیراتی لاگت کرے گا۔ ایکسپورٹ مارٹ سے برآمدکنندگان کی مصنوعات کو نمائش، ترسیل اورعالمی منڈی تک براہِ راست رسائی ملے گی۔

اس اہم منصوبے سے ٹیکسٹائل، گارمنٹس، سرجیکل اور خوراک سمیت دیگر شعبے مستفید ہوں گے جبکہ برآمدکنندگان کو ریلیف دینے کے لیے فروخت سے قبل کوئی ٹیکس یا فیس لاگو نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے یہ اقدام عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت شناخت متعارف کرائے گا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button