تازہ ترین
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری، کاروباری اداروں اور زرعی فنانسنگ میں اضافہ متوقع
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چھوٹے اور بڑے کاروباری ادارے(ایس ایم ایز )اور زرعی فنانسنگ میں اضافہ متوقع۔
کراچی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور گورنر ایسٹیٹ بینک جمیل احمد کی بینکوں کے سی ای اوز سے ملاقات ۔
ایس ایم ایز فنانسنگ میں اکتالیس فیصد اور زرعی فنانسنگ میں پندرہ فیصد کی بڑھوتری ۔
محمد اورنگزیب کی جانب سے پذیرائی، وزیرخزانہ نے کہا کہ معیشت میں استحکام مشکل اور غیر مقبول فیصلوں اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوا۔
وزیر خزانہ نے زراعت اور ایس ایم ایز کے ترجیحی شعبوں کی فنانسنگ کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کیے ۔
حکومت کےترغیبی اقدامات اور ایس آئی ایف سی کی معاونت سےحکومت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری میں بہتری آ رہی ہے۔




