کھیل

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کا ٹا ئٹل پاکستان نے اپنے نام کر لیا

پاکستان نے جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کی پلیٹ ڈویژن کپ کا فائنل جیت لیا۔

پاکستان نے فائنل میں مالدیپ کے خلاف 35 کے مقابلے میں 60 گولز سے کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان چیمپئن شپ کے پلیٹ ڈویژن کپ میں ناقابل شکست رہا۔

پاکستان نے فائنل سمیت مسلسل سات میچز میں کامیابی حاصل کی اور فائنل میں مالدیپ کو کسی کوارٹر میں برتری نہ لینے دی۔

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ گیارہ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اور انہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔

گروپ اے کو گولڈ کپ ڈویژن کا درجہ دیا گیا۔ گروپ-اے؛ ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت ۔

جب کہ گروپ بی؛ چائنیز تائپے، جاپان، کوریا، پاکستان، مالدیپ اور سعودی عرب کی ٹیمیں شامل تھیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button