کاروبار

ایف بی آر میں اکھاڑ پچھاڑ، متعدد افسران کی نئی تعیناتیاں

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس میں گریڈ 20 سے 22 تک کے 20 اعلیٰ افسروں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایف بی آر کے گریڈ 20 سے 22 تک کے 20 افسروں کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

تبدیل ہونے والے افسران کا تعلق ان لینڈ ریونیو سے ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ 17 اور18 کے ان لینڈ ریونیو کے مزید 232 افسران کا تبادلہ بھی کردیا گیا ہے۔

افسران کا تعلق کراچی،اسلام آباد،لاہور، ساہیوال،سکھر، راولپنڈی سے ہے۔

کوئٹہ،سیالکوٹ،پشاور،ملتان،حیدرآباد،فیصل آباد سے بھی افسران کے تبادلے کیے گئے۔

ایف بی آر کا کہناہے کہ تبادلوں اور تقرریوں کا مقصد بہتر قیادت،نگرانی اورفیلڈ کی سطح پر ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button