صحت و سائنس

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل فون کب لانچ ہو گا ؟ جانیے

اب ایک نئی لیک میں ایپل کے اس منفرد سمارٹ فون کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

 لیک کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون اس کمپنی کی تاریخ کا سب سے طاقتور بیٹری والا فون ہوگا۔ اس فون میں 5000 سے 5500 ایم اے ایچ بیٹری دیے جانے کا امکان ہے۔

ابھی آئی فون 16 پرو میکس میں ایپل کی جانب سے سب سے بڑی 4685 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔

لیک میں فولڈ ایبل آئی فون کی ممکنہ قیمت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

درحقیقت یہ ایپل کا سب سے مہنگا آئی فون ہوگا۔ لیک میں بتایا گیا کہ چین میں اس فون کی قیمت 15000 یوآن ہوگی جو کہ 2090 ڈالرز بنتی ہے۔

دیگر ممالک میں یہ قیمت اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔ اس سے قبل جون 2025 میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ منفرد آئی فون 2026 کی دوسری ششماہی میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button