کھیل

اے بی ڈویلیئرز کی سنچری سے پاکستان کو شکست، جنوبی افریقہ لیجنڈز لیگ کا چیمپئن بن گیا

انگلینڈ میں کھیلی گئی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا ہے۔

برمنگھم کے میدان ایجبیسٹن میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے 196 رنز کا ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔

کپتان اے بی ڈویلیئرز نے شاندار 120 رنز بنا کر ٹیم کو چیمپئن بننے میں مدد فراہم کی، دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے بیٹر نے 7 چھکے اور 12 چوکے بھی لگائے۔

جے پی ڈومینی 50 رنز بنا ناٹ آؤٹ رہے، اے بی ڈویلیئرز کی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر یہ تیسری سنچری تھی۔

قبل ازیں، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

پاکستان چیمپئنز کی جانب سے اوپنر بلے باز شرجیل خان نے 44 گیندوں پر شاندار 76 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے 9 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے۔

عمر امین نے 19 گیندوں پر 38 اور آصف علی نے 15 بالز پر 28 رنز بنا کر قومی ٹیم کے مجموعے میں اضافہ کیا، دونوں بیٹرز اوورز کے اختتام تک ناٹ آؤٹ رہے۔

شعیب ملک 20 اور کپتان محمد حفیظ 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ جنوبی افریقہ چیمپئنز کی جانب سے وائن پارنیل اور ہارڈس ویلجوئن 2،2 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button