صحت و سائنس

برسات کے موسم میں املی کا ذائقہ کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے؟

برسات کے موسم میں ہوا میں نمی بڑھ جانے کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کے خراب ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، خاص طور پر املی جیسی چیزیں جو کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

املی کا تیز اور کھٹا ذائقہ مختلف سالن، چٹنیوں اور دیگر پکوانوں میں مزیدار اضافہ کرتا ہے۔ لیکن اگر اسے صحیح طریقے سے ذخیرہ نہ کیا جائے، تو یہ اپنا ذائقہ کھو سکتی ہے اور کیڑے بھی لگ سکتے ہیں۔

املی کو صحیح طریقے سے ذخیرہ کرنے کے لئے یہاں آسان طریقے دیئے جا رہے ہیں۔

ایئر ٹائٹ کنٹینر کا استعمال کریں:

برسات میں نمی بڑھ جاتی ہے جس سے املی خراب ہو سکتی ہے۔ املی کو ہمیشہ ہوا بند ڈبے میں محفوظ کریں تاکہ نمی سے بچاؤ ہو سکے اور املی تازہ رہ سکے۔ اس سے چپچپاہٹ اور فنگس کی پیداوار بھی روکی جا سکتی ہے۔

شیشے کے جار کا انتخاب کریں:

پلاسٹک یا اسٹینلیس اسٹیل کے برتنوں کے مقابلے میں شیشے کے جار میں املی کو زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ شیشے کے جار میں ذخیرہ کرنے سے نمی داخل نہیں ہو پاتی اور املی کا ذائقہ برقرار رہتا ہے۔

املی کو فریج میں رکھیں ہے:

اگر ممکن ہو تو املی کو فریج میں اسٹور کریں، خاص طور پر اگر وہ پہلے سے گلی ہوئی ہو۔ فریج میں املی کا ذائقہ اور تازگی زیادہ عرصے تک برقرار رہتی ہے

املی کو نمی سے دور رکھیں:

برسات کے موسم میں املی کا سب سے بڑا دشمن نمی ہے۔ املی کو ہمیشہ خشک اور ٹھنڈی جگہ پر محفوظ کریں ۔

اور نمی والی چمچ یا ہاتھ سے استعمال نہ کریں تاکہ فنگس یا سڑن نہ آئے۔ جار کو استعمال سے پہلے ہمیشہ صاف اور خشک کپڑے سے صاف کریں۔

املی کا پیسٹ بنائیں:

املی کو پیسٹ میں بدل کر ذخیرہ کرنا ایک آسان طریقہ ہے۔ املی کے بیج نکال کر اسے نیم گرم پانی میں بھگو کر اس کا گودا نکال کر چمچ سے چھان کر شیشے کے جار میں رکھیں۔

یہ طریقہ آپ کو جلدی استعمال کرنے میں آسانی فراہم کرتا ہے اور طویل عرصے تک تازہ رہتا ہے۔

املی کے خراب ہونے کی علامات:

اگر آپ کی املی خراب ہو چکی ہے تو اس میں بدبو آنا، چپچپاہٹ بڑھنا یا رنگ بدلنا جیسے علامات ظاہر ہو سکتی ہیں۔

اگر املی میں سڑن یا پھپھوندی کی بو آتی ہو تو فوراً اسے پھینک دیں، کیونکہ استعمال کرنے سے کھانا خراب ہو سکتا ہے اور پیٹ کی تکالیف بھی ہو سکتی ہیں۔

روائتی طریقے، املی کو نمک کے ساتھ ذخیرہ کرنا:

ایک اور قدیمی طریقہ جو گھروں میں استعمال ہوتا ہے وہ ہے املی میں نمک ڈال کر اسے ذخیرہ کرنا۔

نمک قدرتی طور پر املی کو محفوظ رکھتا ہے اور نمی کی مقدار کو کم کرتا ہے، خاص طور پر جب موسم نم دار ہو۔

ان آسان ذخیرہ کرنے کے طریقوں کے ذریعے آپ املی کو خراب ہونے سے بچا سکتے ہیں اور اسے اپنے روزمرہ کے کھانوں میں استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ چھوٹے طریقے نہ صرف آپ کی محنت کو بچاتے ہیں بلکہ املی کو بھی طویل عرصے تک تازہ رکھتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button