دنیا

بس کھائی میں جا گری ، 14 افراد ہلاک ، 52 زخمی

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ہماچل پردیش کے ضلع سرمور میں پیش آیا ، بس کپوی سے شملہ جا رہی تھی کہ ہری پوردھر کے قریب پہاڑ سے کھائی میں جا گری۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ بس میں 66 افراد سوار تھے، جن میں سے 14 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 52 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظہار کیا جا رہا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button