بلال بن ثاقب اور بو ہائنس کی ملاقات، ڈیجیٹل شراکت داری کا نیا باب
پاکستان کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے ڈیجیٹل اثاثوں کے بارے میں صدر ٹرمپ کی کونسل آف ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بوہائنس سے ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان کو ویب تھری ٹیکنالوجی کا علاقائی مرکز بنانے کا منصوبہ بھی بات چیت کی گئی۔
اپنے دورے کے دوران وزیر مملکت بلال بن ثاقب نے اعلیٰ امریکی قانون سازوں کے ساتھ کئی اہم ملاقاتیں کیں۔
ان قانون سازوں میں سینیٹر سنتھیا لومیس، ٹم شیہی، رِک سکاٹ، نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز، اور بو ہائنس شامل تھے۔
بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں،یہ ادارہ ملک میں ورچوئل اثاثوں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کی حیثیت رکھتا ہے۔
پاکستان کرپٹو کونسل پاکستان کی قومی کرپٹو حکمت عملی کی تشکیل اور نفاذ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستان کرپٹو کونسل تمام متعلقہ شعبوں میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے انضمام کو آگے بڑھا رہا ہے۔




