بلال بن ثاقب اور فرخت امینوو کے درمیان اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس، بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
کرپٹو و بلاک چین میں پاک، کرغز تعاون کے نئے دور کا آغاز، پاکستان اور کرغزستان کا کرپٹو اور بلاک چین میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا گیا۔
بلال بن ثاقب اور فرخت امینوو، ڈائریکٹرنیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی ،کے درمیان اعلیٰ سطحی ویڈیو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
بلال بن ثاقب وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ویڈیو کانفرنس میں کرپٹو، بلاک چین اور ڈیجیٹل فنانس پر تفصیلی گفتگو کی گئی، کرغزستان نیشنل انویسٹمنٹ ایجنسی کامعلومات، تجربات اور بہترین طریقوں کے تبادلے پر زور دیا گیا۔
بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ کرغزستان ڈیجیٹل اثاثوں میں جدت اور یگولیٹری ڈھانچے میں تعاون کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے۔
دونوں ممالک میں ورچوئل اثاثوں کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک نقطہ نظر میں ہم آہنگی ہے۔
کرپٹو شعبے میں باقاعدہ شراکت کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تجویز دی گئی ہے۔
دونوں ممالکنے محفوظ، شفاف اور جدید ڈیجیٹل معیشت کے لیے دو طرفہ تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔




