تازہ ترین

بھارتی نجومی کا بڑا فراڈ، بزرگ خاتون سے ساٹھ ہزار ڈالرز لوٹ لیے

مودی کے سافٹ پاور کے دعوے، حقیقت میں فراڈ نکلے۔ بھارتی نجومی نیویارک میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارت کا فراڈ کلچر اب محض اندرونی بحران نہیں بلکہ ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

یوگا اور بالی ووڈ کے پیچھے چھپا مودی کا بھارت، حقیقت میں جعلسازوں کا بین الاقوامی نیٹ ورک بن چکا ہے۔

وِشوا گرو” کا نعرہ لگانے والا بھارت، اب مودی کی قیادت میں دنیا کا سب سے بڑا فریب گرو بن چکا ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی سی بی ایس نیوز کے مطابق بھارتی شہری ہیمانتھ کمار منیپا نے روحانی عملیات کےنام پر امریکی بزرگ خاتون سے ساٹھ ہزار ڈالرز لوٹ لیے۔

بھارتی نجومی نے بری نظر کے خاتمے، برکتوں اور روحانی تحفظ کاجھانسہ دے کر خاتون سے پیسے بٹورے، خاتون ساؤتھ براڈوے پر واقع "انجنہ جی” کے پاس دوبارہ گئی جہاں پیسوں کا تقاضا کر کے اسے بینک لے جایا گیا۔

نیو یارک پولیس نے مشکوک سرگرمی پر کارروائی کی اور جعلی نجومی ہیمنت کو ہِکس وِائل میں بینک کے باہر گرفتار کیا۔

دنیا کو یوگا اور شانتی سکھانے والا بھارت، اندر سے دھوکہ، فریب اور لوٹ مار کا گڑھ ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button