کھیل

بھارت نے پاکستان ٹیم کو شرکت کی منظوری دے دی

بھارت نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلیئرنس دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ٹیم کو کلیئرنس دے دی ہے۔

اس حوالے سے وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاک بھارت مقابلوں کے خلاف نہیں، بین الاقوامی مقابلوں کا تقاضا ہے کہ ہم ان میچوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

بھارتی وزارت کھیل نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکیں گے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے 7 ستمبر تک راج گیربہار میں کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button