پاکستان

بھارت کے ساتھ جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سر بلند کیا، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کہتے ہیں بھارت کے ساتھ جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سر بلند کیا، خطے کا چوہدری کہلوانے والے کا غرور کو خاک میں ملا دیا۔ مشکل وقت میں کھل کر ایران کا ساتھ دیا، اپنا فرض نبھایا ہے دنیا کے کسی ممالک کے ساتھ تعلقات خرابی کو آڑے آنے نہیں دیا۔

آج وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان دفاعی لحاظ سے مضبوط ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار کا پاکستان کو جی 20 ممالک میں شامل کرنے کا عزم، بھارت کو بھی واضح پیغام دیا اور دشمن کے غرور کو خاک میں ملیامیٹ کیا۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج پاکستان ترقی کی جانب تیزی رواں دواں ہیں۔

47ویں نمبر سے 39ویں نمبر پر آگیا ہے، وزیر اعظم کا ہدف پاکستان کو جی ٹوئنٹی معیشتوں میں لے جانا ہے۔

اسحاق ڈار نے بھارت کے خلا ف جنگ میں عظیم فتح کو اللہ کی مدد و نصرت قرار دیا ، بولے دشمن کے غرور کو 4 دنوں میں خاک میں ملایا۔

ایران جنگ میں بھی پاکستان نے کردار ادا کیا، آج ایرانی خود کہتے ہیں اصلی دوست صرف پاکستان ہے۔

نائب وزیر اعظم نے قدرتی خزانوں سے فائدے اٹھانے کے عزم اعادہ کیا اور پی ٹی آئی حکومت کی خارجہ پالیسی کو ہدف تنقید بنایا۔

نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو لو گ، قوم کو دیوالیہ ہونے اور قرضوں سے ڈراتے تھے آج انھیں بھی ٹھنڈک ہے۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button