تازہ ترین

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے نائب وزیراعظم کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات مفید قرار دیدی

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات مفید قرار دیدی۔ انہوں نے کہا امریکی وزیر خارجہ نے ایران سے مذاکرات میں ثالثی کا تعمیری کردار ادا کرنے اور علاقائی استحکام برقرار رکھنے کی پاکستان کی خواہش کی تعریف کی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مارکو روبیو نے دوطرفہ تجارت باہمی مفاد میں بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی خصوصاً داعش کیخلاف دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ اگست میں اسلام آباد میں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button