توثیق حیدر نے پہلی بار شادی نہ کرنے کی اصل وجہ بیان کر دی
معروف میزبان اور اداکار توثیق حیدر نے کہا ہے کہ ان کے لیے شادی نہ کرنے کا فیصلہ ایک بہترین انتخاب ثابت ہوا کیونکہ اس نے انہیں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں زیادہ آزادی اور خوشی فراہم کی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔ 55 سالہ توثیق حیدر نے بتایا کہ یہ سوال اکثر سننے کو ملتا ہے کہ بڑھاپے میں سہارا کون ہوگا؟
اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بچے سہارا نہیں نعمت ہوتے ہیں۔ بچوں کو انشورنس نہ سمجھیں جو بڑھاپے میں کام آئے گا۔
توثیق حیدر نے مزید کہا کہ ایسے کئی افراد کو جانتے ہیں جو بغیر شادی یا اولاد کے بھی پُر سکون زندگی گزار رہے ہیں اور جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو خاندان ہونے کے باوجود تنہائی کا شکار ہیں۔
شادی نہ کرنے سے متعلق توثیق حیدر نے کہا کہ جوانی میں ایک بار کسی کے ساتھ جذباتی تعلق قائم ہوا تھا لیکن بات آگے نہ بڑھ سکی، اداکار نے مزید کہا کہ اس ناکامی کے بعد سمجھ آگیا۔
صرف اس لیے شادی کرنا کہ معاشرہ چاہتا ہے، میرے اصولوں کے خلاف ہے۔
توثیق حیدر نے شادی نہ کرنے کے اپنے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیچھے مڑ کر دیکھوں تو خوشی ہوئی کہ میں نے وہ فیصلہ نہیں کیا جو شاید بعد میں بوجھ بن جاتا۔
مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں شادی کے بغیر اپنی اس زندگی سے مطمئن ہوں لیکن مستقبل کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔
ان کے بقول، آج بھی رشتوں کی باتیں ہوتی ہیں لیکن فیصلہ وہی ہوگا جس کی گواہی دل دے گا۔




