کھیل

تین ملکی سیریز میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے میچز کا شیڈول جاری

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ہر ٹیم، حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی، دوسرا میچ 30 اگست کو یو اے ای اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یکم ستمبر کو یو اے ای اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے۔

2 ستمبر کو ایک بار پھر پاکستان افغانستان کے سامنے آئے گا، 4 ستمبر کو پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مقابلہ ہو گا۔

پانچ ستمبر کو افغانستان اور یو اے ای کے درمیان میچ ہو گا۔

دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا، تمام میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button