پاکستان
جھنگ روڈ پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کاروائی، سپلائی ہونے والا 1 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف

جھنگ روڈ پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کاروائی، شہر میں سپلائی ہونے والا ایک ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر لیا گیا۔ تلف کردہ دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ کی کمی پائی گئی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ کو جدید ترین لیکٹو سکین سے ٹیسٹ کیا گیا۔
دودھ نواحی علاقوں سے اکٹھا کر کے فیصل آباد سپلائی کیا جارہا تھا۔
دودھ ہماری بنیادی غذا ہے، ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔
معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔




