پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، اپوزیشن کے 25 نئے ارکان حلف اٹھائیں گے

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اہم اجلاس کل ہوگا، جس میں اپوزیشن کے 25 نئے ارکان حلف اٹھائیں گے۔

زرائع کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا کل صبح 9 بجے اجلاس منعقد ہوگا، جس میں حزب اختلاف کے ارکان حلف اٹھائیں گے۔ حلف اٹھانے والے نئے ارکان میں 21 خواتین اور4 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔

خواتین ارکان میں جے یو آئی اور مسلم لیگ(ن)کی 7,7 خواتین حلف اٹھائیں گی جب کہ پیپلزپارٹی کی 4، اے این پی 2 اور پی ٹی آئی پی کی ایک خاتون رکن حلف اٹھائیں گی۔

اسی طرح اقلیتی ارکان میں جے یو آئی 2 جب کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کاایک ایک رکن حلف اٹھائے گا۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button