صحت و سائنس

دل کی بیماریوں کا اہم سبب کیا ہے؟ ماہرین نے بتادیا

 ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اگر روزمرہ غذا میں پروٹین، خاص طور پر گوشت اور انڈوں سے حاصل شدہ 22 فیصد سے زائد کیلوریز پر مشتمل ہو۔

تو یہ شریانوں کے سکڑنے (ایتھروسلیروسِس) اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق، زیادہ مقدار میں پروٹین کھانے سے خون میں موجود امائنو ایسڈ "لیوسن” کی سطح بڑھ جاتی ہے۔

جو کہ مدافعتی خلیات  کے ذریعے شریانوں میں چکنائی اور دیگر مواد کے جمع ہونے کو متحرک کرتا ہے۔

یہ عمل شریانوں کو سخت اور تنگ کر کے دل کی بیماریوں کی راہ ہموار کرتا ہے۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف پٹسبرگ کے محققین نے کی اور نتائج "نیچر میٹابولزم” جرنل میں شائع ہوئے۔

“جب پروٹین غذا کا تقریباً 22% یا اس سے زیادہ حصہ بن جائے، تو خاص طور پر لیوسن جیسے امائنو ایسڈز دل کے لیے نقصان دہ اثرات پیدا کر سکتے ہیں۔”

اگرچہ یہ تحقیق نسبتاً چھوٹے پیمانے پر کی گئی، لیکن ماہرین اس پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔

ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر اسٹیفن ٹینگ نے کہا کہ:“یہ تحقیق محدود ہے، مگر یہ ہمارے اس بڑھتے ہوئے رجحان کی تائید کرتی ہے۔

کہ دل کے لیے پودوں پر مبنی غذا زیادہ فائدہ مند ہو سکتی ہے۔”

 

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button