پاکستان
راول ڈیم کے اسپل ویز اوپن، اضافی پانی کا اخراج جاری
راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد کے قریب پہنچنے پر سائرن بجائے گئے، جس کے بعد اسپل ویز کھول دیے گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کی بڑھتی ہوئی سطح کے باعث حفاظتی اقدام کے طور پر یہ فیصلہ کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749 فٹ تک پہنچ گئی تھی جبکہ ڈیم میں پانی کی سطح کی حد 1752 فٹ ہے۔
انتظامیہ نے بھی بتایا کہ راول ڈیم میں پانی کی سطح کو 1746 فٹ تک برقرار رکھا جائےگا۔
اس کے علاوہ راول ڈیم کے قریبی علاقوں کے مکینوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی ہے اور عوام کو ڈیم سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔




