انٹرٹینمنٹ
رجب بٹ وی لاگنگ کو خیرآباد کہہ کر بیرون ملک منتقل
انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے ویلاگنگ چھوڑ دی ہے لیکن وہ ٹک ٹاک پر لائیو آتے رہیں گے۔
اپنے لائیو سیشن میں رجب بٹ نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کی اجازت کے بغیر کوئی نیا وی لاگ اپ لوڈ نہیں کریں گے۔
ان کے بقول، اُن کی والدہ موجودہ صورتحال سے پریشان ہیں اور انہوں نے بیٹے کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے انہیں خود ایئرپورٹ چھوڑنے آئیں۔
رجب بٹ نے کہا کہ وہ وی لاگنگ کو خیرباد نہیں کہہ رہے، لیکن فی الحال حالات بہتر ہونے کا انتظار کریں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وضاحت کے لیے ویڈیوز ریکارڈ کر چکے ہیں، جنہیں وہ مناسب وقت پر جاری کریں گے۔




