صحت و سائنس

روزانہ کتنے بادام کھانا صحت کے لیے مفید ہے؟

بادام ایک ایسی مفید غذا ہے جسے آپ مختلف طریقوں سے اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کر سکتے ہیں، چاہے آپ اسے اچھی طرح چبا کر براہِ راست کھائیں، چھوٹے ٹکڑوں کی صورت میں کسی کھانے یا میٹھے میں ملائیں، یا پھر پیس کر دودھ یا شیک میں شامل کریں، یہ ہر صورت میں آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

ہر صورت میں اس مزیدار گری کو کھانے سے صحت کو فائدہ ہوتا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ روزانہ کتنے بادام کھانا بہتر ہوتا ہے؟

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق روزانہ 45 بادام کھانے سے معدے کی صحت میں نمایاں بہتری آتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اتنی مقدار میں بادام کھانے سے میٹابولک امراض جیسے موٹاپے یا ہائی بلڈ پریشر کے شکار افراد کی خون کی شریانوں کی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

چینی کے زیادہ استعمال سے جسم پر مرتب ہونے والے 14 اثرات

مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ روزانہ 45 بادام کھانا بہت زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

اس حوالے سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ماہر غذائیت ایملی ہولٹ نے بتایا کہ ضروری نہیں کہ آپ 45 بادام روزانہ کھائیں، 23 (یا 30 گرام) باداموں کا استعمال بھی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے روزانہ 30 گرام بادام استعمال کرنے سے صحت کو ہونے والے فوائد کے بارے میں بھی بتایا۔

دل کی اچھی صحت کیلئے آپ کو کتنی رفتار سے چہل قدمی کرنی چاہیے؟

کولیسٹرول کی سطح میں کمی

بادام کھانے کی عادت جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول ایل ڈی ایل کی سطح میں کمی لاتی ہے اور صحت کے لیے مفید کولیسٹرول ایچ ڈی ایل کی سطح بڑھاتی ہے۔

بادام ورم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں جس سے بھی امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

صحت مند جسمانی وزن برقرار رکھنا ممکن

اگرچہ باداموں میں کیلوریز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے مگر اس گری کو کھانا جسمانی وزن میں اضافے اور موٹاپے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

عمر کی تیسری دہائی میں بالوں کو سفید کر دینے والی عام وجوہات

بس آپ کو باداموں کی تعداد کا خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

بادام میں موجود پروٹین اور فائبر جیسے اجزا پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرے رکھتے ہیں جس سے زیادہ کھانا کھانے کا امکان کم ہوتا ہے اور جسمانی وزن میں اضافے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

بلڈ پریشر کم کرے

ہائی بلڈ پریشر ایسا مرض ہے جس کو نظرانداز کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

بیشتر افراد کی ایک عام عادت جو گردوں کے تکلیف دہ امراض کا شکار بنا سکتی ہے

بادام کھانے سے بلڈ پریشر کی سطح میں بھی کمی آتی ہے جس سے بھی امراض قلب سے مزید تحفظ ملتا ہے۔

اہم وٹامنز، منرلز اور فائبر سے بھرپور

بادام میں جسم کے لیے ضروری اہم غذائی اجزا جیسے میگنیشم، وٹامن ای اور غذائی فائبر موجود ہوتے ہیں، یہ اجزا صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اینٹی آکسائیڈنٹس

اینٹی آکسائیڈنٹس صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور ان سے عمر بڑھنے کے ساتھ خلیات کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام ہوتی ہے جبکہ مخصوص امراض جیسے ورم اور کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

کیا انگلیاں چٹخانے سے جوڑوں کی تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے؟

بادام میں متعدد طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹس موجود ہوتے ہیں خاص طور پر وٹامن ای۔

وٹامن ای جسم میں خلیات کو تکسیدی تناؤ سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

متعدد تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا ہے کہ وٹامن ای کے استعمال سے امراض قلب، الزائمر اور کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

ہر جگہ دستیاب وہ پھل جو قبض سے نجات دلانے کیلئے بہترین

پروٹین کا حصول

باداموں میں پروٹین کی مقدار مناسب ہوتی ہے۔

پروٹین وہ غذائی جز ہے جو جسمانی مسلز کی نشوونما کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

اسی طرح پروٹین جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھی کردار ادا کرتا ہے۔

مضبوط ہڈیاں

باداموں میں کیلشیئم اور فاسفورس جیسے اجزا بھی ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں اور فریکچر کا خطرہ کم کرتے ہیں۔

صحت مند افراد کا بلڈ شوگر لیول کتنا ہونا چاہیے؟

بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنا آسان

کھانے کے بعد بلڈ شوگر کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے مگر بادام اس کی روک تھام کرتے ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے۔

نظام ہاضمہ کے لیے بھی مفید

حالیہ تحقیقی رپورٹس سے عندیہ ملتا ہے کہ بادام غذائی نالی کی صحت کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، نظام ہاضمہ صحت مند ہو تو مدافعتی نظام بھی بہتر کام کرتا ہے اور جسم مضبوط ہوتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

install suchtv android app on google app store

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button